پنڈدادنخان

بلدیاتی الیکشن؛ واٹس ایپ گروپوں میں تحصیل ناظم پنڈدادنخان کے لیے امیدواروں کا انتخاب جاری

پنڈدادنخان: بلدیاتی الیکشن، واٹس ایپ گروپوں میں تحصیل ناظم کے لیے امیدواروں کا انتخاب جاری ،روزانہ کی بنیاد پر نئے امیدوار سامنے آ رہے ہیں ،حتمی فیصلہ بلدیاتی انتخاب قریب آنے پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے واٹس ایپ گروپوں میں تحصیل ناظم کے لیے امیدواروں کے انتخاب جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نئے نام سامنے آ رہے ہیں، بعض امیدواروں نے تو خود کو تحصیل ناظم مان لیا ہے لیکن تاحال امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، حتمی فیصلہ بلدیاتی الیکشن قریب آنے پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب حلقہ میں بلدیاتی الیکشن قریب آنے پر بہت سے سیاسی مسافر اپنی وفاداریاں بھی تبدیل کریں گے کیونکہ کچھ سیاسی فنکار تحصیل پنڈدادنخان میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ وہ ہی سیاسی فنکار ہیں جو ہر دفعہ الیکشن میں معاشی خوشحالی کے لیے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس دفعہ تحصیل ناظم کے لیے نئے نام بھی سامنے آئیں گے اور پرانے ناموں کو اس طرف بہت ٹف ٹائم دیا جائے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں سے پارٹی کس کو تحصیل ناظم کے لیے منتخب کرتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button