جہلم

ویلنٹائن بے حیائی اور بے غیرتی کا حامل اسلام دشمن طاقتوں کا عالمی ایجنڈا ہے۔ خلیل کاظمی

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے بے حیائی اور بے غیرتی کا حامل اسلام دشمن طاقتوں کا عالمی ایجنڈا ہے ، ویلنٹائن ڈے اجتماعی طور پر عزت کی نیلامی کیلئے منایا جاتا ہے ، اہل مغرب سے یہ بعید نہیں کیوں کہ ان کا کام یہ ہے کہ ہر گناہ کو قانونی تحفظ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوںکو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اسلامی اور مشرقی تشخص کو نہ بھولیں اور شرم و حیاء کا دامن نہ چھوڑیں ، خاندانی محبتوں کو فروغ دیں اور ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں، اور دوسروں کو بھی اس مکروہ عمل سے باز رہنے کی تلقین کریں ،14 فروری کو غیر ت مند محب وطن پاکستانیوں نے جہلم سمیت ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے نہ منا کر مغرب کو ایک خوبصورت پیغام دیاہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی بے ہودہ رسومات نوجوانوں کو بے حیائی اور مغربی تہذیب کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، اسلام ہمیں حیاء کا درس دیتا ہے ، اور ہمیں حیاء کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے ، پاکستان کا ہر نوجوان مغربی تہذیب کی بجائے محمدی ﷺ تہذیب کو پسند کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بے حیائی اور مغربی تہذیب کے فروغ کے لئے عالمی مالیاتی اداروں کی ایماء پر مختلف این جی اوز اور مغرب نواز میڈیا ایک ایجنڈے کے تحت کام کر رہاہے ، یوم محبت کے نام پر مسلم معاشرے میں بے راہ روی کو فروغ دینا افسوس ناک اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button