جہلم

عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا وہاں کھانے کے معیار کوخود چیک کیا، شیلٹر ہوم میں موجود افراد کے بارے تفصیلات حاصل کیں اور ان کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمینان کیا اور انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button