گردونواح کی خبریں

سوہاوہ کے قریب لانگ مارچ قافلے میں ٹریلر کو حادثہ، 2نوجوان جاں بحق، 3 نوجوان شدید زخمی

سوہاوہ: تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کو حادثہ ، ڈومیلی موڑ کے قریب لانگ مارچ قافلے میں ٹریلر کی بریک فیل ہونے سے 2نوجوان جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہا تھا کہ جب لانگ مارچ کی ریلی سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی موڑ کے قریب پہنچی تواچانک ٹریلر نمبری JU-4391 کی بریک فیل ہو گئی جس سے ٹریلر آگے جانے والے 3موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرایا ۔

موٹر سائیکلوں کے سامنے دوسرا ٹریلر نمبری JT-1445 بھی موجود تھا جس کی وجہ سے نوجوان سامنے والے ٹریلر سے جا ٹکرائے جس کہ نتیجہ میں 2موٹرسائیکل سوار نوجوان رمضان علی ولد نذیر احمد سکنہ کوٹ عبدالمالک لاہور اور حافظ غلام رسول ولد حافظ محمد حسین سکنہ گجرات موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

5 افراد علی رضا ولد شہزاد سکنہ کنول جٹاں شکر گڑھ ضلع نارووال ،محمد عمر ولد وارث سکنہ نارنگ منڈی ضلع شیخو پور،خادم حسین ولد خوشی محمد سکنہ گجراں ،نثار ولد عبدالرحمن سکنہ ڈومیلی اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو تشویشانک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button