جہلم

موجودہ حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: موجودہ حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی بیروز گاری اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی سماجی اور معاشی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے تمام وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے اپنی پارٹی منشور کے برعکس پتہ نہیں کہ کون سے ایجنڈے پر اپنا کام جاری رکھا ھوا ہے؟

اشرف چغتائی نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی حالات بگڑنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات محنت کش طبقے پر پڑ رہے ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں بیروزگار ہورہے ہیں اس کے علاوہ رہی سہی کسر بجلی کے بحران نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت سمیت بہت ساری دیگر صنعتیں بڑی تعداد میں بند ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا مستقبل موجودہ حالات میں ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے کیونکہ حکومت کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا تھا وہ کسی کو بھی حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اقتصادی بدحالی کا ماتم امن و امان کی بحالی، سیاسی استحکام اور بلوچستان کے مسائل کا حل پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کے ہے ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button