دینہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس پنجاب کے نائب صدر راجہ انور کی دینہ آمد، پر تپاک استقبال

دینہ: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس پنجاب کے نائب صدر راجہ انور کی دینہ آمد پر پر تپاک استقبال،تحصیل دینہ کے لئے سمال اسٹیٹ انڈسٹری کے قیام کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز یونائیٹڈ گروپ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دینہ کے ممبران نے راجہ محمد انور نو منتخب وائس پریذیڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس پنجاب کا دینہ آمد پر شاندار استقبال کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور دینہ کی سماجی و سیاسی زعماء بھی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

اس موقع پر حافظ وسیم انور، ڈاکٹر ظہیر احمد، راجہ ساجد نواز، ندیم کیانی، راجہ ناصر کیانی، ڈاکٹر ظفر بھٹی، سجاد حیدر، چوہدری نصراقبال، ممتاز، عدنان بیگ، ڈاکٹر ناصر بھٹو، احسان ہاشمی، مرزا عمران، ارشد بٹ ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ڈاکٹر سہیل عزیز، اسحاق ڈار، شمشاد ڈار، راجہ سجاد، ڈاکٹر شیراز راجہ، ندیم چوہدری، حاجی طارق اور دینہ کی صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان پنجاب نے تحصیل دینہ کی تاجر برادری کے لئے سمال اسٹیٹ انڈسٹری کے قیام کے اعلان کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ کے لئے آمدہ بجٹ کے لئے سفارشات طلب کیں اور دینہ میں چیمبر آف کامرس سے متعلقہ کاموں کے لئے رابطہ آفس کا بھی باضابطہ اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button