جہلمجلالپور شریفاہم خبریں

پیر سید انیس حیدر کی پیر آف سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات

جہلم: گدی نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف پیر سید انیس حیدر کی پیر آف سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات،اس موقع پر سید نعمان حیدر اور پیر آف سیال شریف کے فرزند پیر قاسم سیالوی بھی موجود تھے۔پیر آف جلالپور شریف سید انیس حیدر کا پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی زیر قیادت ختم نبوت کے معاملے پر ہرقسم کی قربانی دینے پر اتفاق۔

اس موقع پر سید انیس حیدر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور اسکے لیے ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ،پیر حمید الدین سیالوی کی زیر قیادت اہلسنت تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے جلد کام کا آغاز کیا جائے گااور قوم کو اس بارے جلد خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ختم نبوت جیسے حساس اور سب سے اہم معاملے کے ساتھ چھیڑ خا نی کرے کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے پیارے آقا نبی کریمﷺ کی ناموس پر کسی قسم کی کوئی قدغن برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے نبی کی ناموس کے لیے جان قربان کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں ،ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم کسی کو اس پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے،ختم نبوت کے معاملے پر پیر آف سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے جس طرح جرات مندانہ طرز انداز اپنایا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس موقع پر سید نعمان حیدر شاہ نے کہا کہ ہم سب پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں متحد ہیں اور پیر آف جلالپور شریف اور پیر آف سیال شریف کی زیر نگرانی جلد ہی اہلسنت کی تمام تنظیمات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک آج انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ ہمیں متحد ہونے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی ،ملک اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے میں ہمیں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button