دینہ میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، متعدد دوکانداروں کو جرمانے

0

دینہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد کی مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والو ں کے خلا ف کاروائی ،متعدد دوکاندارو ں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے عوامی شکایات کے پیش نظر مختلف مقامات منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں کی۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ نے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے اور متعدد کو وارننگ دی کہ مقررہ ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.