دینہ

جی ٹی روڈ دینہ شہر کی حدود میں روڈمیں بڑے گہرے گڑھے پڑ گئے

دینہ: جی ٹی روڈ دینہ شہر کی حدود میں روڈمیں بڑے گہرے گڑھے پڑ گئے، محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی خاموش تماشائی ،جی ٹی روڈ میں گڑھوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ دینہ شہر کے وسط میں گزرنے والی رووڈ گہرے گڑھوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے،جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا گزر ہوتا ہے ان گڑھوں کی وجہ سے گاڑیوں کے ایکسل ،حصے ٹوٹ جانے سے الٹنے کا خطرات بڑھ جاتے ہیں ،آئے روز ان گڑھوں کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے روڈ کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔

اعلی حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button