جہلماہم خبریں

تحریک انصاف کا جہلم میں کمزور سیاسی شو، عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں جلسہ کمزور سیاسی شوثابت ہوا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،تحریک انصا ف جہلم کی جانب سے ناکام شو نے کارکنوں نے مایوس کر دیا ،عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے،مقامی قیادت کی جانب سے جلسہ کا ٹائم عوام کو سات بجے کا دیا گیا مگر عمران خان ٹائم سے پہلے پہنچ گئے ، مقامی قائدین بھی اسٹیج تک نہ پہنچ سکے، عمران خان کے جلسہ میں توقع سے انتہائی کم افراد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے بدھ کے روز تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف،زرداری کی وفاداری صرف اپنے پیسے سے ہے۔ عمران خان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی، پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار اورریلیاں جلسہ گاہ میں پہنچ ہی نہ سکیں اور عمران خان جہلم جلسہ سے خطاب کر کے چلتے بنے۔

پنڈال میں دس ہزار کرسیوں کا دعوی کیا گیا مگر ذرائع کے مطابق پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئیں جوکہ آدھی سے زیادہ خالی کرسیاں تھی، یونین کونسل سطح کے نمائندوں کی کرسیاں بھی آدھے سے زیادہ خالی تھیں۔خواتین کے لیے لگائی گئیں کرسیاں بھی خالی رہیں چند خواتین نے خطاب سنا،قائدین کے مطابق جلسہ کا ٹائم عوام کو سات بجے کا دیا گیا مگر عمران خان ٹائم پہلے پہنچ گئے،عمران خان خالی کرسیوں خطاب کرتے رہے۔

جہلم میں عمران خان کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ہونے والے جلسہ میں شرکاء کی تعداد صر ف 2500سے 3000 کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ جلسہ گاہ میں شرکاء جلسہ سے زیادہ سکیورٹی اداروں کا اہلکاروں نظرا ٓئے ، الیکشن سے صر ف چھ روز قبل منعقد ہونے والے اس جلسہ میں مایوس کن تعداد کی شرکت نے ضلع میں تحریک انصاف کی مقبولیت کے بلند وبانگ دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

اس حوالے سے این اے 67 جہلم ٹو سے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی کےترجمان فواد چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں،ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم جلسے میں ہمارے بہت سے امیدوار بھی وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button