جہلم

اولڈ جی ٹی روڈ جہلم بالا کے مقام پر قبضہ مافیا محترک، قبضہ مافیا نے سرکاری جگہ پر پختہ تعمیرات شروع کردیں

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ بالا کے مقام پر قبضہ مافیا محترک ، قبضہ مافیا نے سرکاری جگہ پر پختہ تعمیرات شروع کردیں، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور قبضے واگزار کروانے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ بالابھٹیال کے مقام پر مکینوں نے سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات شروع کررکھی ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے احکامات جاری کررکھے ہیں لیکن جہلم الٹی گنگا بہہ رہی ہے مکین دھڑا دھڑ قبضے کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button