جہلماہم خبریں

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق، اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button