ایس ایچ او تھانہ منگلا اور چوہدری سرفراز کھٹانہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دو گروپوں میں صلح

0

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا اور چوہدری سرفراز کھٹانہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ، عرصہ ڈیڑھ سال سے راستے کے تنازعہ پر جاری دشمنی صلح میں تبدیل ،آئے روز لڑائی جھگڑے اور خون ریزی کا اندیشہ تھا ،دونوں گروپ یوکے پلٹ تھے،اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ منگلا اور چوہدری سرفراز کھٹانہ کی خدمات کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نئی آبادی گراؤنڈ بوڑیاں میں آئے روز راستہ کے تنازعہ پر دو گروپوں حاجی منظور حسین اور چوہدری شوکت میں تقریباً عرصہ ڈیڑھ سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی اور آئے روز لڑائی جھگڑا معمول بنا ہوا تھا اور خون ریزی کا بھی اندیشہ تھا۔

ایس ایچ او تھانہ منگلاحاجی اعظم اور علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری سرفراز کھٹانہ کی انتھک کوششوں سے دونوں یوکے پلٹ گروپوں کے درمیان صلح کروا دی گئی اور دشمنی کو دوستی میں بدل دیا گیا،چوہدری منظور حسین اور چوہدری شوکت حسین گروپ میں صلح پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ منگلا حاجی اعظم اور علاقہ کی سیاسی شخصیت چوہدری سرفرازخان کھٹانہ کی کوششوں کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.