جہلم

لاغرکم عمر بیمار اور مادہ جانوروں کے گوشت کی سرعام فروخت جاری

جہلم: محکمہ لائیو سٹاک ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی ، لاغرکم عمر بیمار اور مادہ جانوروں کے گوشت کی سرعام فروخت جاری ، خطرناک جراثیم شدہ گوشت کے استعمال کے باعث کینسر و دیگر موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطاق محکمہ لائیو سٹاک ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں عید کے دنوں میں بھی بیمار لاغر اور مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری رہی، متعلقہ اداروں کے افسران نے قصابوں کی دکانوں کی چیکنگ کرنے اور ناقص و غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کو جرمانے کرنے کی بجائے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عید کی خوشیاں منائیں۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث قصابوںنے جی بھر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھے بغیرانتہائی ناقص خطرناک جراثیم شدہ گوشت فروخت کیا گیا ، محکمہ لائیو سٹاک نے قصابوں کو موذی گوشت فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، موذی گوشت کے استعمال سے کینسر جیسے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔

شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو قصابوں کی دکانوں کی چیکنگ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند حلال جانوروں کا گوشت میسر آسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button