پڑی درویزہ

صوبیدار (ر) شوکت علی کا بیٹا نوید بن شوکت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ناڑہ موگلہ تحصیل چکوال کے رہائشی صوبیدار ( ر) شوکت علی کے بیٹے اورپڑی درویزہ کے ماسٹر وحید سرور کے بھانجے نوید بن شوکت کی شادی خانہ آبادی ہمراہ دختر حاجی عبدالغفور آف ڈھوک جبہ بخیر و خوبی پائیہ تکمیل کو پہنچ گئی ۔

ناڑہ موگلہ میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر ناڑہ موگلہ مرزا ظفر محمود ، سابق امیدوار برائے کونسلر راجہ ذوالفقار احمد ، سابق امیدوار برائے کونسلر پڑی درویزہ مرزا نذیر حسین اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button