جہلم

سکولوں کے معلمین کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کے سپرد، طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

جہلم: سکولوں کے معلمین کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کے سپرد، طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ، کسی بھی ملک کی تاریخ و تہذیب میں ایساکبھی نہیں ہوا،کہ محکمے کسی اہم یا مشکل موقع پر ملازمین کی خدمات سے سبکدوش کر دیا جائے۔حکومت نے معلمین کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کی فہرستیں تیار کرنے پر لگا دیں۔

ضلع جہلم کے اساتذہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ملک کی تاریخ یا تہذیب میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اس ملک کا کوئی بھی محکمہ کسی اہم یا مشکل موقع پر اپنے ملازمین کو خدمات سے سبکدوش کر کے کسی اور ادارے کی ذمہ داریاں سونپ دے۔

محکمہ تعلیم کے قوائد و ضوابط اور کام میں زمین آسمان کا فرق ہے ، پورے سال کی امتحانی تیاری کے بعد جب پنجاب ایگزمنیشن کمیشن اور میٹرک کے امتحانات سرپر آن پہنچے ہیں اس وقت محکمہ تعلیم ضلع جہلم نے تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد سکولوں کے معلمین کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کی فہرستیں تیار کرنے پہ لگا دیں ہیں جس سے ضلع بھر کے درجنوں سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ۔

محکمہ تعلیم کی سال کے اختتامی مراحل میں جبری اور تعلیم کش پالیساں حیران کن ہیں ، اور بعد میں خراب نتائج کا الزام بھی ا ساتذہ پر تھونپ کر انہیں کئی کئی ماہ انکوائریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بیشتر اساتذہ کو خراب نتائج کی بنیاد پر سزا کے طور پر ترقیاں روک دی جاتی ہیں ۔

ضلع جہلم کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹیاں کسی اور محکمے کے ملازمین کے سپرد کی جائیں تاکہ اساتذہ پورے سال کی محنت کو ضائع ہونے سے بچا لیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button