جہلماہم خبریں

جہلم میں روزانہ لاکھوں لیٹر صاف پانی ضائع کیا جانے لگا۔ رپورٹ

جہلم: صاف پانی کی مسلسل کمی کے باوجود شہریوں میں آگاہی نہ ہونے کے برابر، جہلم شہر میں روزانہ لاکھوں لیٹر صاف پانی گھروں ، دفاتر ، گاڑیوں کو دھونے پر ضائع کیا جانے لگا، بلدیہ کی واٹر سپلائی سے بھی دن بھر پانی کا ضیا ع جاری رہتا ہے ضلعی انتظامیہ فوری لائحہ عمل بنائے، شہری تنظیموں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں صاف پانی کے ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہو نے کے باوجود شہریوں کو پانی کے مناسب اور ضروری استعمال بارے آگاہی فراہم کرنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے ۔دنیا بھر میں جہاں پانی کے فضول استعمال پر سخت پابندی لگائی جارہی ہے وہیں پاکستانی شہریوں کو اس بارے آگاہی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

جہلم شہر کے اندر ہر محلہ ، ہر گلی میں گھروں کو روزانہ کی بنیاد پر دھونے، گاڑیوں کی سروس ، دفاتر ، سڑکوں اور گلیوں کو صفائی کے نام پر لاکھوں لیٹر صاف شفاف پانی بہا کر ضائع کیا جارہا ہے جس کی روک تھام کیلئے ڈی سی آفس سے لے کر یونین کونسل سطح تک کسی ذمہ دار کو بالکل کوکوئی پروا نہیں ہے ۔ خصوصا گھروں میں پانی کے ضروری استعمال بارے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی مہم شروع کرنی چاہئیے۔

سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہر گلی ، ہر سڑک پر کئی کئی فٹ پانی صرف اس لئے کھڑا ہو جاتا ہے کہ قریبی گھروں ، دوکانوں کی صفائی کے بیش بہا اور اندھا دھند پانی بہادیا جاتا ہے جبکہ شہر بھر میں بلدیہ کی واٹر سپلائی لائنز ہزاروں مقامات سے لیک ہو جانے کی وجہ سے سارا دن پانی ضائع ہوتا رہتا ہے اس مسئلہ پر قابوپانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور مہم چلانی چاہئیے اور شہرمیں پانی کے ضیاع جیسے اہم مسئلے پر آگاہی ورکشا پ اور میڈیا مہم شروع کرنی چاہئیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button