جہلم

موسمی اثرات سے بچنے کے لئے حفظان صحت پر عمل از حد ضروری ہے۔ ڈاکٹر منیب مرزا

جہلم: موسمی اثرات سے بچنے کے لئے حفظان صحت پر عمل از حد ضروری ہے ،لاپرواہی اور غیر احتیاطی تدابیر سے معمولی مرض بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرمنیب مرزا نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اچانک موسمی تغیر سے نزلہ زکام جسے عرف عام میں انفلواینزا (H1N1) بھی کہتے ہیں پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ،جس کی سب سے بڑی وجہ بد احتیاطی یعنی پرہیز کا نہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفلواینزا سے بچنے کے لئے ذاتی طور پر پرہیز کی ضرورت ہوتی ہے ، جن میں گردوغبار سے نہ بچنا، ہاتھ نہ دھوکرکھانا ، اچانک کمرہ سے باہر نکلنا، گلے سڑے پھل یا دیگر بازاری پکوان جو کھلے عام پڑے رہتے ہیں کا بے دریغ استعمال ان ہدایات پر ذاتی طور پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے عام چھینکنا ،تولیئے کا باہمی استعمال وغیرہ بھی دوسروں پر موسمی زکام کا حملہ ہو سکتا ہے حالانکہ یہ بیماری اتنی خطرناک نہیں جتنی اس کے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے فوری علاج کے لئے ہسپتال میں ویکسین موجود ہے اور کاؤنٹر بھی موجود ہیں ، ابھی تک ایسے مریض سامنے نہیں آئے اگر کوئی مریض محسوس کرے کہ اس کے سر میں درد ، آنکھوں سے پانی کا بہنا، ناک کا بہنا، اور ہلکا ٹمپریچر ہو تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے رجوع کرے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button