لیڈی ہیلتھ ورکز کا رخسانہ انور کو احتجاجی دھرنا کے نتیجے میں کامیابی پر دلی مبارک باد

رخسانہ انور کی بہادری اور حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ تک نہیں ہیں ۔ مشترکہ بیان

0

پڑی درویزہ: یونین کونسل پھلڑے سیداں کی24لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ایک مشترکہ بیان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ رخسانہ انور کو احتجاجی دھرنہ کے نتیجے میں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ محترمہ رخسانہ انور کی بہادری اور حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ تک نہیں ہیں ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے اپنے جائز حقوق کی خاطر محترمہ رخسانہ انور نے جس دلیری اور مخلص پن کا مظاہر ہ کیا ہے وہ ہمیشہ ایسے اقدامات کے لیے ان کی حمایت کرتی رہیں گی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے اگر پاکستان کے محنت کش واقعی اسی طرح اتحاد کر لیں تو پاکستان میں لوٹ گھسوٹ پر مبنی نظام تک کو تبدیل کیا جا سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہی محنت کش عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی میں ہے ۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ روزہ دھرنے کی کامیابی میں محترمہ رخسانہ انور کی قیادت میں دیگر ہزاروں شرکاء بھی دلی مبارک باد کی مستحق ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.