جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن، اشتہاری ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI ارشد محمود تھانہ صدر نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد قاسم ولد نذیر احمد سکنہ چک جمال جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سب انسپکٹر شہباز احمد تھانہ لِلہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 207 مورخہ 16-12-2011 بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ لِلہ میں مطلوب کیٹگری Aکے اشتہاری ملزم بلال حسین ولد گل شیر ساکن لِلہ ہندوانہ جو کہ عرصہ 9سال سے اشتہاری تھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button