دینہاہم خبریں

ماں کی جدائی کا غم، 26سالہ نوجوان ماں کے انتقال کے غم میں چل بسا

دینہ: ماں کی جدائی کا غم ،دینہ کے نواحی گاؤں کا 26سالہ نوجوان ماں کے انتقال کے غم میں نڈھال چل بسا ،پہلے ماں اور دوسرے دن بیٹے کی میت جب گھر سے اُٹھی تو کہرام مچ گیا،علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں مالدیو کے رہائشی راجہ جہانگیر کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں تھی جن کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تھا مگر 26سالہ بیٹا راجہ بلال ماں کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اگلے روز ہی ماں کے غم میں نڈھال وہ بھی چل بسا ۔

مرحوم نوجوان کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،ماں کی وفات کے دوسرے روز ہی بیٹے کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا ،نوجوان کی میت جب جنازہ کے لیئے اُٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت بعد ازاں نوجوان کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button