قیدوں کومعاشرے کا اچھا شہری بننے کی تربیت دینا نیکی کا کام ہے۔ ملک انور حسین

0

پنڈدادنخان: جیل میں قید قیدوں کو مذہبی تعلیم دینا اور ان کو ہنر مند بنا نا معاشرے کا اچھا شہری بننے کی تربیت دینانیکی کا کام ہے3000 ہزار قیدوں کی دیکھ بھال کرنے پر ہم جیل سپر یڈ نٹ فرخ سلطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک انوار حسین سر پر ست جہلم چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اتحاد گروپ

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت سر پرست اعلیٰ جہلم چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اتحاد گروپ نے ڈ سٹر کٹ جیل جہلم کا وزٹ کیا اور انھوں نے جیل کے مختلف ڈ پارنمنٹ کو دیکھا۔ان کے ہمراہ جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان بھی تھے۔

انھوں نے ملک انوار کو بتایا کہ قیدیوں کا کھانا پہلے میں خود چیک کرتا ہوں اور جیل میں ان کے لیے تعلیم و تربیت اور مختلف ہنر کی تربیت دی جاتی ہے۔تین ہزار قیدیوں کی مناسب دیکھ بھال کا اجر باری تعالے دے گا،انھوں نے ملک انوار سے مطالبہ کیا کہ اگر ممکن ہو تو قیدیوں کو مزید ہنر مند بنانے کے لیے دو عدد خراد مشین جیل کو دی جائیں تاکہ قیدیوں کو خراد مشین چلانے کی تربیت بھی دی جائے۔

ملک انوار حسین نے ان کے مطالبے کو اپنے گروپ کے سامنے رکھنے اور مثبت کردار کا یقین دلایا۔انھوں نے جیل کے بہترین انتظامات پر فرخ سلطان کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.