جہلم

مرغی کا گوشت زائد ریٹ نہ دینے پر مرغی فروش کا گاہکوں پر حملہ، 2 نوجوان زخمی

جہلم: مرغی کا گوشت زائد ریٹ نہ دینے پر مرغی فروش کا گاہکوں پر حملہ ،دو نوجوانوں کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھوک جمعہ کے رہائشی یاسر اور شمس نامی نوجوان مرغی کا گوشت خریدنے مشین محلہ کے رہاشی بٹ مرغی فروش کے پاس گئے جہاں مرغی فروش نے ان سے سرکاری ریٹ سے فی کلو 50روپے زیادہ مانگ لیے گاہکو ں کے اعتراض پر مرغی فروش نے ان پر چھریوں سے حملہ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمیوں کی درخواست پر پولیس تھانہ سول لائن نے میڈیکل رپورٹ کے بعد کاروائی شروع کر دی ہے اور تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کوگرفتار کرنے کے لے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام قسم کے قصائی بدمعا ش بن چکے ہیں جو منہ مانگے ریٹ مانگتے اور شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں جبکہ گوشت بھی ناقص تھما دیتے ہیں ایسے بدمعاش مافیا کے خلا ف ایکشن نہ وہوا تو شہری قانون خود حساب برابرکرنے میں آزاد ہو ں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close