دینہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اور مزدہ میں تصادم ، 2 نوجوان جاں بحق، 1 زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اور مزدہ میں تصادم کے دوران 2موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ، حادثہ کا شکار ہونیوالے نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ، مزدہ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین نوجوان محمد عرفان ولد مہربان عمر تقریباً 28سال ،حیدر علی ولد عبدالرحمان عمر تقریباً 19سال اور زاہد نصیر ولد محمد نصیر عمر تقریباً 21سال ساکنائے ڈھوک باغ ترکی موڑ موٹر سائیکل نمبر ی JMK-980 پر سوار جہلم کی سمت سے ترکی موڑ کی طرف گھر جا رہے تھے۔

دینہ جی ٹی روڈ ہاکی گراؤنڈ کے سامنے یوٹرن کے مقام پر اچانک مزدہ ٹرک نمبری LES-5238 سروس روڈ سے نکلتے ہوئے اچانک سامنے آ گیا جس سے موٹر سائیکل سوار مزدہ ٹرک سے جا ٹکرائے ،ٹکر اتنی شدید تھی کے تینوں نوجوان مزدہ کے نیچے جا گھسے جس سے محمد عرفان اور علی حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسر ا نوجوان زاہد نصیر شدید زخمی ہو گیا جسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

مزدہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کے گھر اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا ،ہسپتال لوگوں سے بھر گیا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کرکے مزدہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.