ڈومیلی

ماسٹر عبدالمجیدمرحوم بیٹے، مظہرمجید پٹواری کے بڑے بھائی افتخار پٹواری انتقال کرگئے

ڈومیلی کے نواحی علاقہ تھلہ چوہدریاں کے ماسٹر عبدالمجید مرحوم کے بیٹے، چوہدری مظہرمجید عرف مٹھو پٹواری کے بڑے بھائی چوہدری افتخار مجید پٹواری کچھ عرصہ علیل ہونے کے بعد پنڈی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی میت کو آبائی گاؤں منتقل کی گئی، انکی نمازجنازہ گزشتہ روز دن تین بجے اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں ضلع بھرسے سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات،عزیز واقارب اوراہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازجنازہ میں راجہ محمدافضل کیانی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم،کرنل محمدتاج، چوہدری اختر اڈرانہ، چوہدری عاصم اقبال، چوہدری پرویز اختر نگیال، چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ، سینئر ماسٹرحافظ جمیل آصف، محمدمختار، حافظ سفیر، ماسٹر ساجد کیانی، چوہدری فدالحق سابق ناظم یونین کونسل نگیال اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button