یوم آزادی پاکستان بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: 14 اگست یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا ،جہلم کے نجی و سرکاری دفاتر میں چراغاں کیا جائے گا۔ تمام سکول و کالجز کی بلڈنگ پر قومی پرچم بھی لگائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمدسیف انور جپہ نے اس سلسلے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں،مرکزی تقریب کمپنی باغ جہلم میں منعقد ہوگی،جبکہ جہلم کی تمام تحصیلوں میں بھی تقریبات منعقد ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 18اگست کو روات تا جہلم جی ٹی روڈ پر ہزاروں نئے درخت لگائے جائیں گے۔14 اگست کے موقع پر جہلم میں متعدد پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائیگا اورمحکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر مون سون کے سیزن میں پودے لگا کر جہلم کو سرسبزبنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خوبصورت جہلم بنانے کے لئے ہدایت جاری کی ہیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس، اے ڈی سی جی سید نذارت علی ، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایف او محمد نعمان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسرز ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.