جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے چرس برآمد ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ولی محمد ولد لال محمد ساکن ڈھوک جیون کریم پورہ جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مظہر حسین SIتھانہ ڈومیلی نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان قدیر اختر ولد محمد اختر ساکن تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 410گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم رستم حماد ولد عبدالخالق ساکن سیری گھنیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 140گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button