پنڈدادنخاناہم خبریں

کرپشن کیخلاف پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز +عدنان یونس سے) تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کھلی کچری کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر اور گردونواح سے لو گو ں کی کثیر تعداد نے بھر پو ر شرکت کی ۔کھلی کچہری میں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے شکایا ت کے انبار لگا دیئے، سب سے زیادہ شکایات محکمہ ہائی وے اور نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم کے خلاف درج کروائی گئیں۔

چیئر مین یو نین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ گو لپور میں آج کے جدید دور میں بھی پینے کے صاف پا نی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور پانی کی جو سپلائی دی جارہی ہے وہ بھی سیا سی بنیادوں پر دی جارہی ہے۔ غریب عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، لوگو ں کو اپنا حق مانگنے کے لیے مجبور ی کے تحت احتجاج کرنا پڑتا ہے، ایک ارب روپیہ لگانے کے باوجود بھی تحصیل پنڈدادنخان کے متعد د علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کا نام و نشا ن بھی نہیں، اس سارے معاملے پر اعلیٰ سطح پر انکوائری شروع کروائی جائے۔

ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ سے گئے ہو ئے لوگو ں نے بھی شکایات کے انبار لگا دیئے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، چودہ سال سے ابھی تک پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی منصوبہ زیر التوا ہے، لو گو ں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او خود ہی کام کی نگرانی بھی کر رہا ہے، پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی میں کروڑوں روپے کی گرانٹ کا غذی کاروائی تک محدود ہے۔

صدر تحصیل پریس اختر ارائیں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں جیتنے بھی روڈ بنائے گئے ہیں ان میں انتہا ئی ناقص میٹریل استعمال کر کہ قومی خزانہ کو چونا لگا یا گیا ہے، حال ہی میں تعمیر ہو نے والی سڑکیں مصر ی موڑ تا پنڈدادنخان اور کھیو ڑہ شہر کی کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مین سڑک مکمل تباہی کے قریب پہنچ چکی ہیں، جگہ جگہ بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکمل ادائیگی کہ باوجود سڑکوں کے اطراف پر بننے والے نالے نامکمل ہیں جو کہ کاغذی کاروائی میں مکمل ہو چکے ہیں لیکن حکام بالا اورچیئر مین میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ فیصل کرپشن کے اس سارے مسئلہ میں مصلحت کا شکار کیو ں ہیں؟ ،ان پر بھی انکوائری عمل میں لائی جائے ۔

عارف رحیم نے عوام کو یقین دہا نی کروائی کہ محکمہ کا کو ئی بھی اہلکار آپ سے تعاون نہیں کرتا تو میرے نمبر پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی احتساب کا بھرپور نظام موجود ہے۔

میڈیا کے کردار کو سرہاتے ہو ئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کے طور پر کام کرتے ہیں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں معاشرے میں ہونے والے جرائم کو اُجاگر کرتے رہیں انشاء اللہ ہم ہر اچھے کام میں آپ لوگو ں کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button