میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو ہر گز ڈی گریڈ نہیں ہونے دیں گے، حاجی ناصر محمود

0

کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کو ہر گز ڈی گریڈ نہیں ہونے دیں گے، آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم میں کھیوڑہ شہر دوسرے نمبر پر ہے اور قومی خزانے میں ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس ہمارے شہر سے جا تا ہے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کو اپ گریڈ کرنے کی بجائے ڈی گریڈ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار حاجی ناصر للِہ مسلم لیگی ایم پی اے و دیگر سیاسی نمائندوں کا اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میونسپل کمیٹی کو ہی بحال رکھنے اور اپ گریڈیشن کے لیے تمام سیاسی اختلافات بھلا کر اور متحد ہو کر ہر پلیٹ فورم پر حق کی آواز بلند کریں گے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے کھیوڑہ شہر کے سیاسی نمائندے تمام سیاسی اختلافات بھلا کر میونسپل کمیٹی کو بچانے کے لیے ایک پلیٹ پر متحد ہو کر جنگ لڑیں گے وفاقی وزیر فواد چوہدری علاقے کی تعمیر وترقی اور کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کو اپ گریڈ کروانے کے لیے کردار ادا کریں نا کہ میونسپل کمیٹی سے ڈی گریڈ کر کے ٹان کمیٹی بنادی جائے۔

کھیوڑہ شہر میں میونسپل کمیٹی کے دفتر میں مسلم لیگی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کی سربراہی میں تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے میٹنگ میں شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا پی ٹی آئی کے رہنما ملک باصر کھوکھر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے اور میونسپل کمیٹی کو ڈی گریڈ کر کے ٹاون کمیٹی کرنے کے بارے میں تمام شہریوں کو آگاہ کیا۔

تمام سیاسی پارٹیوں کے سیاسی نمائندوں نے ایک ہی بات پر اتفاق کیا کہ کھیوڑہ میونسپل کمیٹی سے ڈی گریڈ کر کے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ہر گز نہیں دینے دیں گے ہم سب متحد ہو کر چاہے ہمیں جانی مالی کسی بھی قسم کی کوئی قربانی دینی پڑی تو اس اجتماعی مسئلے پر دیں گے اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر پلیٹ فورم پر جائیں گے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر ہماری عوام کو بڑی امیدیں ہیں یہ وزیر اعظم کے بہت قریبی ہیں ان کو بھی چاہیے کہ ہمارے شہر کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے اور ہماری محرومیاں دور کرنے کے لیے کردار ادا کریں شہریوں نے مسلم لیگی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کا اس مسئلے پر ہمارے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس اجتماع میں مسلم لیگی ایم پی اے حاجی ناصر للِہ رہنما پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین راجہ نور محمد ملک وقار حسین ملک سلیم اصغر ملک عظیم سرور ملک علی اصغر مہر تصور ن لیگیوں میں ملک عرفان اعجاز ملک فیصل عباس سابق چیئرمین ایم سی کھیوڑہ راجہ وقاص وکی راجہ فیا ض الحسن نذیر بھٹی ملک زاہد جماعت اسلامی کے رہنما و سابق امیدوار ایم پی اے حاجی اعجاز احمد ملک اور ان کے علاوہ دیگر شہریوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.