پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان جہلم روڈ پر رات کی تاریکی میں ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

پنڈدا دنخان جہلم روڈ پر رات کی تاریکی میں ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والے چاروں ملزمان کو ا سلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے انت مچائی ہوئی تھی۔جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔عوام کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ایس ایچ او عبدالغفور بٹ

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ پر جو ٹرک مختلف شہروں سے وزن اتار کر رات کوو اپس آتے تھے تو ملزمان محمد عامر،محمد مدثر،محمد رمضان،محمد عقیل رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں سڑک خراب ہوتی تھی اسلحہ کے زور پر ان کو روک کر لوٹ لیتے تھے۔ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو جاتے تھے۔ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے اپنی بہترین حکمت عملی سے چاروں ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف FIR درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ دینا اور ان کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہماری ذمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔شہر ی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ان کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔پولیس اور عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان دنوں میں بہت سے جرائم پیشہ افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور جو مفرور ہیں ان کے گیرد گھیرا انتہائی تنگ کر دیا گیا ہے انشاء اللہ وہ بھی جلد گرفتار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ عوام سکون کی نیند سوئیں کسی بھی پولیس اہلکار کی غفلت و سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ کسی بااثر شخص کا دباؤ قبول کیا جائے گاقانون سب کے لیے برابر ہے۔ یا د رہے ایس ایچ او عبد الغفور بٹ نے جانفشانی اور بہادری سے کسلیاں پھاٹک پر خونی ڈکیتی کرنے والے گینگ کو بھی طویل پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرکہ قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button