پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہاہم خبریں

دینہ میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، 7 افراد قرنطینہ منتقل

دینہ: لیاقت ٹائون کے رہائشی شخص میں وائرس کی تصدیق، اہل خانہ کے 7افراد بھی قرنطینہ منتقل ،گھر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے محلہ لیاقت ٹائون کے رہائشی راجہ امجد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، رپورٹ پازیٹیو آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

رات گئے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس خٹک اور دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا اور گھر کے دیگر 7افرد کو 14دن کے لئے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل تھے ، اہل خانہ کے 7افراد کے نمونے لے کر تشخیص کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے۔

ادھر دینہ چک عبدالخا لق کے رہائشی 6افراد جو 14 دن تک قرنطینہ میں رہے اور رپورٹ منفی آنے پر انھیں گھر بھجوا دیا گیا ۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر39ہو گئی ہے، ان میں سے دو افراد جاں بحق، ایک صحت یاب ہو گیا، ایک پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تین افراد گھروں میں قرنطین ہیں جبکہ 22افراد سول ہسپتال کی آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close