سوہاوہاہم خبریں

پی ٹی آئی کا سوہاوہ میں پاور شو، سوئی گیس پانی کی فراہمی سمیت محرومیوں کا ازالہ کرنے کی یقین دہانیاں

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف کا سوہاوہ نجی ہوٹل میں پاور شو ،امیدواروں کی سوئی گیس پانی کی فراہمی سمیت محرومیوں کا ازالہ کرنے کی یقین دہانیاں ۔

تفصیلات کے مطابق سید واجد علی شاہ اور مصطفائی گروپ کی طرف سے پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 66اور پی پی پچیس کے امیداروں کے جلسہ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سیدمحسن علی نے امیدواروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے حلقہ کی عوام سے وعدہ کریں کہ وہ کامیاب ہو کر اسمبلیوں میں ختم نبوت ﷺ کا پہرہ دینگے اور سوہاوہ کی عوام کے دیرینہ مطالبات سوئی گیس پانی کی فراہمی نوجوانوں کے لئے کرکٹ گراونڈ کو پورا کرینگے۔

جلسہ سے مصطفائی گروپ کے سرپرست عبدالصبور ہاشمی، سابق نائب ناظم سٹی عتیق الرحمان بٹ ، سابق سٹی ناظم سید نصرت اللہ بخاری ،اور واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوہاوہ کی عوام نے ہمیشہ باہر سے آنے والوں کی عزت دی لیکن ہر بار الیکشن جیتنے کے بعد امیدواروں نے سوہاوہ کا رخ نہ کیا اور سوہاوہ کی عوام کو بھول گئی جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے امیدوار برائے حلقہ این اے 66چوہدری فرخ الطاف اور پی پی پچیس راجہ یاور کمال سے مطالبہ کیا کہ وہ سوہاوہ کی عوام کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے تاکہ عوام کا تحریک انصاف پر اعتبار قائم رہ سکے ۔

جلسہ سے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ختم نبوت پر ایمان نہ ہو کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی ملنے پر سوہاوہ اور دینہ کے لئے سب سے پہلے سوئی گیس کا تحفہ دیا جائیگا اور پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی سکیموں کو مزید موثر بنایا جائیگا اور نزدیک ترین جگہوں پر کنویں بنوائینگے انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم کے دور میں ہم نے سوہاوہ اور دینہ کے لئے گیس کی منظور کروائی فزبیلٹی رپورٹ اور فنڈزکا اجراء کروایا لیکن بد قسمتی سے ہمارے بد آنے والوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔

انہوں نے کہا عمران خان اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے واحد امید ہیں چیئر مین تحریک انصاف نے چوروں اور لٹیروں کو ان کے انجام پرپہنچانے کے لئے بائیس سال جدوجہد کی اور انشاء اللہ اس ملک میں کرپٹ مافیا کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہو گی اور کرپشن کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا، اس ملک کی بہترین آرمی پاک فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنیوالوں کے چہرے عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان عمران خان کے سپاہی ہیں اور آج تیس تیس سال اس ملک پر حکومت کرنے والے اگلے پانچ سالوں میں ملک کو پیرس اور یورپ بنانے کی باتیں کس منہ سے کر رہے ہیں پانچ سال حکومت کرنے کے بعد بھی وہ عوام میں اپنی کارکردگی کے بجائے بہترکرنے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ اب اس ملک کے عوام میں شعور آ چکا ہے اور انشاء اللہ پچیس جولائی کو نیا پاکستان بنانے کے لئے اس ملک کا ہر نوجوان ہر ووٹر عمران خان کو ووٹ دیگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button