جہلم

بلدیاتی الیکشن 2020 کی تیاریاں شروع، سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

جہلم: بلدیاتی الیکشن 2020 کی تیاریاں شروع ، سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔
جہلم سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کی حلقہ بندیاں 4 ماہ میں مکمل کی جائیں گی شہری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک دائر کئے جا سکیں گے ،حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جائیں گی۔
حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی ،حلقہ بندیوں پر اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کئے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع جن میں جہلم، اٹک، چکوال کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button