دینہ

سعودی عرب میں پاکستانیوں پر لگائے جانیوالے ظالمانہ ٹیکس کی مذمت کرتے ہیں۔ مہر لیاقت علی

دینہ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں پر لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کو سمندر پار سہولیات اور قانون تک رسائی دینا وزارت خارجہ کا کام ہوتا ہے ، جو کہ سست روی کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سوہن مہر لیاقت علی آف داتا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری اعلیٰ قیادت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ظالمانہ ٹیکسز کی وصولی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ملکی خزانے کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں، ان کے اتنے بڑے کام کے عوض ان تمام لوگوں کو پاکستانی حکومت کسی بھی قسم کی کوئی سہولت نہیں دیتی، بلکہ ہماری وزارت خارجہ کی پالیسیاں اور سفارت خانے کا کردار بھی اس بارے میں نہایت کمزور ہے ، جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً سعودیہ میں مقیم لوگوں کو وزارت خارجہ اور سفارت خانوں کے ذریعے قانونی معاونت فراہم کر کے ان کے مسائل خصوصاً ظالمانہ ٹیکس جو نافذ کیا گیاہے اُس کو فوراً ختم کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button