دینہ

دینہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مت مار دی، گرمی سے نڈھال شہریوں کا برا حال

دینہ: واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مت مار دی ،گرمی سے نڈھال شہریوں کا برا حال ،کاروباری زندگی بری طرح متاثر ،شہریوں کا واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطا بق دن کو چین نہ رات کو چین ،دینہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ،شدید گرمی کے باعث بچے ،بوڑھے اور خواتین سخت پریشان جبکہ کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی۔

لوڈ شیڈنگ کے باعث دوکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے سارا دن بیٹھے رہنے لگے ،غریب عوا م کے لئے 2وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ،عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر مین واپڈا سے اپیل کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button