دینہ پولیس کی دبنگ کارروائیاں، قاتلوں سمیت10 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم جناب کیپٹن(ر) سید حماد عابدنے زیر نگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او صدر سرکل معظم علی، ملک محمد نواز انسپکٹر کو بطورایس ایچ او تھانہ دینہ مورخہ 11/1/19تعینات کیا، اس مختصر عرصہ تعیناتی کے دوران اپنی تمام تر صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر علاقہ تھانہ ہذا میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ ہذا میں جرائم کی سرکوبی اور روک تھام کیلئے انتھک محنت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

ان کاوشوں کی بدولت علاقہ تھانہ دینہ میں جرائم کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے، ان کاوشوں کے سلسلہ میں علاقہ تھانہ ہذا میں پتنگ بازی کی روک تھام ، شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی طور پرنماز جمعہ میں مساجد میں عوام کو بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ علاقہ تھانہ ہذا میں ٹھیکری پہرہ کا نظام ، چوکیداران کا نظام موثر انداز میں فعال کیا اور بیٹ وائز امن کمیٹیوں کے ممبران کی تشکیل دی گئی،جنکی مشاورت سے وقتاً فوقتاً جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی اجلاس بھی کیے گئے۔

افسران کی کارکردگی جن میں عبدالرحمٰن انچارج SI/HIU،ایک نامعلوم لاش مورخہ 30/11/18 کو ترکی موڑ پر ملی جس پر مقدمہ نمبر 18/362 بجرم 302 ت پ تھانہ دینہ در ج ہوا، جس کی تفتیش عبدالرحمن انچارج SI/HIU صدر سرکل نے زیر نگرانیDSP/SDPO صدر سرکل و SHO تھانہ دینہ خصوصی ٹیم تشکیل دیکر عمل میں لاتے ہوئے جدید سائنسی طریقہ کار کے مطابق نامعلوم لاش کی شناخت محمد وارث ساکن مصطفٰے آباد لاہور سے کی۔

مزید تفتیش میں ملزمان( 1) فیصل ولد شبیر اور( 2) محمد کامران ولد امجد علی اقوام راجپوت ساکن مصطفٰے آباد لاہور جو کہ پہلے ہی کیٹگری A کے مجرمان اشتہاری تھے ٹریس کر کے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا۔

ضمیر حسین T/ASI نے مسمی مرزا اظہر بیگ ولد مرزا قربان بیگ ساکن کوٹلی موغلاں تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 2 مورخہ1/1/19 بجرم 411/381-A ت پ تھانہ دینہ درج ہوا جس میں تفتیش مقدمہ ضمیر حسین T/ASI نے زیر سرپرستی SHO مطابق حکم DPO مقدمہ میں ملزم محمد اسماعیل ولد فرمان علی عرف بگا ساکن سیالکوٹ کو گرفتار کر کے ملزم سے مال مسروقہ شہزور گاڑی نمبری LOQ/6839 برآمد کی۔

مسمی سید کوکب عباس ولد سید شبیر حسین سکنہ دینہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 53 مورخہ 17/1/19 بجرم 411/379 ت پ تھانہ دینہ درج ہوا جس میں ضمیر حسین T/ASI نے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے مال مسروقہ ایک راس بھینس مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ملزم شاہد عمران عرف کالو( کالے خان) ولد محمد ولائت قوم گوندل ساکن سدھنوالہ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے مال مسروقہ بھینس برآمد کی۔

مسمی طلعت محمود ولد محمد یونس ساکن دینہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 62 مورخہ 24/2/19بجرم 457/380/411ت پ تھانہ دینہ درج ہوا جس میں سارسن ہائی سکول میں ایک عدد لائسنسی پسٹل 30 بور و دیگر سامان چوری ہوا جس پر تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے ضمیر حسین T/ASI نے ملزم محمد توقیر ولد محمد ارشد قو م چوہان ساکن چوہان سٹریٹ منگلا روڈ دینہ سے مال مسروقہ پسٹل برآمد کر کے علیحدہ مقدمہ درج رجسٹر کرایا اور دیگر سامان برآمد کیا،محمد اقبال SI مقدمہ 35 مورخہ 3/2/19بجرم 379/411 ت پ تھانہ دینہ میں محمد اقبال ایس آئی نے ملزم رفاقت علی ولدلیاقت علی سے موبائل و رقم مالیتی70 ہزار روپے برآمدگی عمل میں لائی۔

عنصر اقبال ASI،شیشہ سنٹر مالکان کے خلاف مقدمہ نمبر 20مورخہ18.1.19بجرم8/5 امتنا ع سیگریٹ نوشی ایکٹ تھانہ دینہ درج کر کے 4 کس ملزمان سے حقہ اور فلیور قبضہ میں لیکر چالان عدالت کیا، پسٹل 2 عدد، کلاشکوف 1 عدد، رائفل 12 بور 1 عدد، خنجر 1 عدد،منشیات کل مقدمات 17،برآمدگیاں ہوئیں شراب60 لیٹر،چرس6860 گرام،افیون 1200 گرام،18مجرمان اشتہاری جن میں کیٹگری Aکے 4، کیٹگری Bکے 14 شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.