عوام پولیس کو اپنا دوست سمجھے، ہمارا مشن عوام کو فرینڈلی ماحول فراہم کرنا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان

پنڈ دادنخان: آئی جی پنجاب کے حکم اور ڈی پی او جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد کی ہدایت پر تحصیل پنڈ دادنخان میں مصالحتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ایس ایچ او پنڈ دادن خان عبدالغفور بٹ نے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی طرف سے جاری کردہ ہدایات سے مصالحتی کمیٹی کے ممبران کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے دلوں سے پولیس کے خوف کو ختم کر کے ان کو فرینڈلی ماحول مہیا کرنا ہے اور سستا انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ کہ حکومت پنجاب آئی جی پنجاب کے حکمُ اور ڈی پی او جہلم کی ہدایات کے مطابق پولیس کا مقصد پرانے تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے عوام دوست اور فرینڈلی ماحول مہیا کرکے ان کے دلوں سے پولیس کے خوف کو ختم کرنا ہے اور مصالحتی کمیٹی کا مقصد چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کو ختم کرانا اوراچھا ماحول فراہم کرنا ہے۔
ایس ایچ او نے مصالحتی کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹائم دے کر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔ مصالحتی کمیٹی کے ممبران میں ملک غلام مصطفے میٹھو، چوہدری طاہر آصف، حاجی عبدالغفور، ملک وقار عباس، ڈاکٹر اختر نجمی، راجہ فرحت عباس، نصیر احمد کھنڈوعہ، راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ، پروفیسر اصغر اور جہانگیر اختر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.