جلالپور شریف

ڈپٹی کمشنر جہلم کا جلالپور شریف میں فلور مل کا دورہ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کو چیک کیا

جلالپور شریف: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جلالپور شریف میں واقعہ راجہ فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی اور معیاری اشیا کے بارے میں تفصیلی چیکنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ فلور ملز پر بھی سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا جس میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 786 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ، عوام الناس کو جائز قیمتوں پر اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب پرائس اور معیار پر سمجھوتا نہیں ہونے دے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ یہی آٹا عام مارکیٹ میں 808 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا رہا ہے ۔ پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ 786 ، پرچون ریٹ 808 روپے فی 20 کلو تھیلہ جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام فراہم کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں تمام فلور ملز کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ آٹے کی ملوں میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے تیار کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں “قیمت” کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button