دینہ

ضلع جہلم میں قائم بینکوں کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

دینہ: ضلع بھر میں قائم بینکوں کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، مالیاتی ادارے اپنے صارفین کے لئے سخت گرمی کے موسم میں سائے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام نہیں کر سکے، لوگ لمبی لائنوں میں دن بھر کڑکتی دھوپ میں خوار ہورہے ہیں، بینکوں کے سامنے سڑکوں پر بے ہنگم رش کیوجہ سے ـٹریفک کی آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سرکاری و نجی بینکوں میں صارفین کے لئے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے سخت احکامات جاری کررکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھنا دور کی بات بینکوں کے اندر بیٹھا عملہ سست روی سے اپنا کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جسکی وجہ سے بینک اوقات کے دوران بینکوں کے باہر کڑکتی دھوپ اور حبس میں بغیر سائے اور ٹھنڈے پانی کے مرد و خواتین صارفین ذلیل و خوار ہوتے نظرآتے ہیں اور بینکوں کے سیکورٹی گارڈز صارفین کے ساتھ الجھتے اور بدتمیزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہری حلقوں نے وزیراعظم پاکستان ، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close