جہلم

پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ راجہ قاسم علی خان

جہلم: چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے اپنے دفتر میں آزادی پاکستان کے سلسلہ میںخصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ ضلع بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔

چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست جشن آزادی کا دن ہمارے خوشی کا دن ہے یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں جا کر اسیران کی تقریبات میں شرکت کی جبکہ راجہ قاسم علی خان نے سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے مٹھیاں اور کھانا تقسیم کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button