کھیوڑہاہم خبریں

ڈاکٹر ثاقب کو لیڈی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے میں بری ہونے تک نوکری سے برطرف کیا جائے۔ ملک عبید انوار

کھیوڑہ: ڈاکٹر ثاقب اور ان کی اہلیہ کو لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے پر ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم ڈی سی جہلم اورای ڈی او ہیلتھ جہلم سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ثاقب کو لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ پر قاتلانہ حملے میں بری ہونے تک نوکری سے برطرف کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ملک عبید انوار رہنما پی ٹی آئی کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثاقب نے کھیوڑہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ہم اپنے شہر کا امن ہر گز کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیڈی ڈاکٹر عائشہ نے قاتلانہ حملے میں ڈاکٹر ثاقب اور ان کی اہلیہ کو نامزد کیا ہے اور ان دونوں میاں بیوی نے عبوری ضمانتیں بھی کروائی ہیں ہم ہر پلیٹ فورم پر لیڈی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ڈاکٹر ثاقب اور ان کی اہلیہ کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی جہلم، ای ڈی او ہیلتھ جہلم، ڈی پی او جہلم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ثاقب کو لیڈی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے میں بری ہونے تک نوکری سے برطرف کیا جائے تاکہ تفتیش میں کسی قسم کا دباو نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button