جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 93 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 15 متوقع ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 45681 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1154 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1024 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے اس وقت کل کورونا وائرس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 31528 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 661 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 19 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button