دینہ

جہانگیر ترین کی دینہ کے لدھڑ میں آمد، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خالہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی

دینہ: جہانگیر ترین کی دینہ لدھڑ میں آمد ، وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی خالہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس ، اس موقع پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید ، چوہدری فوق شیر باز ، چوہدری سرفراز بھی موقع پر موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کی دینہ لدھڑ آمد ہوئی جہاں انہوں نے وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالو جی فواد حسین چوہدری کی خالہ ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ ، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری فوق شیر باز کی پھپھو صاحبہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید ، چوہدری سرفراز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کا پٹر دینہ لدھڑ پہنچے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button