دینہ

انتظامیہ کی ملی بھگت، دینہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

دینہ : انتظامیہ کی ملی بھگت، دینہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،شدید گرمی میں بھی مرغی کا گوشت310روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا ،شہری مرغی کا گوشت کھانے سے محروم ،اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مرغی فروش دوکاندارو ں اور پولٹری فار م کی ملی بھگت سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ بھی مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ،شدید گرمی کے باوجود مرغی کے ریٹ کم ہونے کی بجائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

چند روز قبل 230روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت منافع خوروں کی وجہ سے اب 310روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button