جہلم

بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستان کے منتخب ہونے والے وزیراعظم ہونگے۔ محمد اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما محمد اشرف چغتائی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ انصاف ، صحت ، روزگار ، تعلیم کی مفت فراہمی کے وعدے ،50لاکھ مکان 1کروڑ نوکریوں کے وعدے مجذوب کی بڑھک اور دیوانے کا خواب ثابت ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کی فضا بہتر ہوتے ہی پاکستان مڈ ٹرم انتخابات یک نکاتی قومی ایجنڈا بن جائے گا جس پر عملدرآمد ناگزیر ہوگا، آئندہ جب بھی پاکستان میں انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں چاروں صوبوں سے واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرکے حکومت سازی کریگی اور بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستان کے منتخب ہونے والے وزیراعظم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح منفرد و سیاسی پارلیمانی اعزاز حاصل کریں گے۔ موجودہ حکومت نے ناقص کارکردگی پر قوم کو مایوس کیاکرپٹ عناصر اور سیاستدانوں کو چور چور کہنے والوں کی اپنی بغل میں چوروں کا جم غفیرموجود ہے ، عمران خان کو چاہیے کہ وہ چینی سیکنڈل کے بعد خود ہی اقتدار سے الگ ہو جائیںاور عام انتخابات کا اعلان کریںتاکہ جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر حکومت قائم ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close