سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم پولیس کی اشتہاری ملزمان/قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل مہم جاری، سوہاوہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل کے مقدمہ نمبر 168مورخہ02-07-2020بجرم 302ت پ تھانہ سوہاوہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل اور سب انسپکٹر محمد آصف SHOتھانہ سوہاوہ کو خصوصی ٹاسک دیاتھا۔

سب انسپکٹر محمد آصفSHOتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ ہذا میں مطلوب کیٹگری Aکے 3 اشتہاری ملزمان صاحبزادہ ولد عمرخان، شاہد خان ولد صاحبزادہ اور واحد خان ولد صاحبزادہ سکنائے ضلع لوئر دیر کوشب و روز محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button