اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے تحصیل پنڈ دادنخان میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ وہاں موجود سائلین سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا اور انہوں نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد ایس سی آی اور اے ڈی ایل آر کو ہدایت دیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے رجسٹر کے مطابق افسران اور سٹاف کی خاضری چیک کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام اراضی ریکارڈ سینٹرز کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر دفتر میں بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جاری ہے۔ اس موقع پر اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.