پی ایم ڈی سی کھیوڑہ میں ڈکیتی کی ناکام کوشش، ادارہ ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے نقصان سے بچ گیا

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کے کیش آفس میں ڈکیتی کی ناکام کوشش ڈاکو لاکر توڑنے میں ناکام رہے پی ایم ڈی سی ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے نقصان سے بچ گیا پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے 6سیکورٹی اہلکاروں کو معطل و دیگر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ طور پر تفتیش جاری اور 10شہریوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کے لیے پولیس چوکی کھیوڑہ پر درخواست جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکو پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کے کیش آفس کی چھت پھاڑ کر کیش آفس کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کیش لاکر توڑنے کی بے حد کوشش کی لاکر کا ہینڈل ٹوٹ گیا مگر لاکر نہ کھل سکا، ادارہ تقریبا ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے نقصان سے بچ گیا، توڑ پھوڑ کرنے کے بعد کیش آفس کے ساتھ ملحقہ پراجیکٹ منیجر کے آفس میں بھی دیوار توڑی گئی۔

ہیڈ آفس سے پی ایم ڈی سی کے ایکٹنگ جنرل منیجر سید وعرفان شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے کھیوڑہ پی ایم ڈی سی کیش آفس کے وقوعہ کی تفتیش کی اور رپورٹ اعلی احکام کو پیش کر دی گئی سالٹ مائن انتظامیہ نے ادارے کے سیکورٹی اہلکاروں میں سے 6کو معطل کیا و دیگر کے خلاف محکمانہ طور پر تفتیش کی جاری ہے۔

10شہریوں میں شجر عباس ولد اظہر حسین محلہ اعوان ،واجد حسین محلہ دھمرایا،محسن عرف موچھا محلہ جوتانیہ ،ارشد عباس عرف سی ڈی محلہ چکر کالونی،اور چونا پہاڑی کے رہائشیوں میں ندیم ولد محمد انوار،آصف ولد اشرف،فہیم ولد انور،قاسم ولد غلام علی ،سانول سلیمان ولد رشید احمد اور محمد عظمت ولد رشید کا نام شامل ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے درخواست پولیس چوکی کھیوڑہ میں جمع کروا دی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.