دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 13 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر، تعداد 1300 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 13 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 69کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 4کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 15 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 52769 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1300 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 7کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1194کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس سے 33 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 38616 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 806 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button