دینہ

چلتی کار سے آتش بازی کرنے والے 5افراد دینہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

دینہ: پولیس کی بروقت کارروائی ،جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر کے چلتی کار سے آتش بازی کرنے والے 5افراد کو گرفتار کر لیا اور کار کی تلاشی کے دوران آتش بازی اور 2بوتل شراب برآ مد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع ملی کے ایک کار نمبری BS-196جوکہ جہلم کی طرف جا رہی ہے جس میں بیٹھے شخص چلتی کار سے آتش بازی کر رہے ہیں جس پر پولیس تھانہ دینہ نے فوری ناکہ بندی کر کے کار کو روکا اور تلاشی کے دوران کار کی پچھلی سیٹ سے 8عددشرنائیاں اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ کے سامنے پاؤں میں پڑی 2بو تل شراب برآمد کر لی ۔

پولیس نے کار ڈرائیور سعد فاروق ولد امجد فاروق سمیت ساتھ بیٹھے ہوئے مسمیان راجہ عمیر ولد راجہ امجد فاروق ،شہر یار ولد سعید ،ارسلان نسیم ولد راجہ نسیم خان اور محمد ہارون ولد محمد اقبال ساکنائے جہلم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button